Swat

اہل سپل بانڈئی سیدو شریف کا قبضہ مافیا کے خلاف مظاہرہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام)اہل سپل بانڈئی سیدو شریف کا قبضہ مافیا کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، مظاہرین کمشنر آفس سے جلوس کی شکل میں سوات پریس کلب کے سامنے پہنچ گئے، جہاں پر شدید نعرہ بازی کی۔ اس موقع پر مظاہرین نے کہا کہ شیر اطرف میں ان کی آبائی اراضی ہے جس پر وہاں کا مافیا قابض ہے۔ اراضی مالکان نے عدالتوں میں کیس بھی جیتے ہیں، مگر اس کے باوجود بھی قبضہ مافیا، قبضہ چھوڑنے کو تیار نہیں۔ اس دوران فریق مخالف نے اراضی مالکان پر حملہ بھی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حیران کن بات یہ ہے کہ عدالتوں میں ہمارے حق میں فیصلہ ہوا ہے مگر اب انتظامیہ ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے۔ پچاس سالوں سے یہ مسئلہ چل رہا ہے جو حل ہونے کی بجائے گھمبیر ہورہا ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔