(باخبر سوات ڈاٹ کام)احتجا جی دھرنوں کے لئے مشہور سپین خان نے بجلی بلوں میں اضافی انکم ٹیکس کے خلاف ایک اور دھرنا دے دیا۔دھرنے سے خطاب میں سپین خان نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکس نے لوگوں کا جینا حرام کردیا ہے۔ خرچ کی گئی بجلی کے بل سے زیادہ اُس میں اضافی ٹیکس ڈالا جاتا ہے،جسے فیول ایڈجسمنٹ ٹیکس کا نام دیا گیا ہے۔ یہ عوام کے ساتھ سراسر نا انصافی اور ظلم ہے۔ انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندوں نے بجلی بلوں میں اضافی ٹیکس پر آنکھیں بند کردی ہیں اور تمام بوجھ عوام پر ڈالا گیا ہے۔
Swat
