Swat

پانچ اگست بارے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات سہیل احمد کی زیرِ صدارت اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس سیدو شریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پانچ اگست کو یوم استحصال کشمیر کے طور پر منانے اور کشمیریوں سے یک جہتی کے لئے تقریبات کو حتمی شکل دی گئی۔ اجلاس میں ضلعی محکموں کے سربراہان اور نمائندے اور ضلعی انتظامی آفیسرز شریک ہوئے۔ اجلاس میں مختلف ضلعی محکموں کی جانب سے دن کی مناسبت سے ترتیب دی گئی تقریبات پر اجلاس کو بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اے ڈی سی سہیل احمد نے کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یک جہتی کے لئے منظم طریقے سے تقریبات منعقد کرنے کے احکامات جاری کئے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔