(باخبر سوات ڈاٹ کام)ملک کے دیگر حصوں کی طرح سوات میں بھی یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے مختلف تقاریب اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے حوالے سے سیدو شریف میں ایک ریلی ڈپٹی کمشنر آفس سے کچہری چوک تک نکالی گئی۔ ریلی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات سہیل احمد خان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی محمد عامرخان، وکلا اور سول سوسائٹی،خپل کور ماڈل سکول کے طلبہ اور ٹی ایم اے مینگورہ اہلکاروں سمیت سول ڈیفنس اورتمام محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ سوات یونیورسٹی میں بھی وائس چانسلر ڈاکٹر حسن شیر کی قیادت میں ریلی نکالی گئی۔
Swat
