Swat

خیبر پختونخوا پولیس نے دہشت گردوں کو سوات چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دے دی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)خیبر پختون خوا پولیس نے سوات کے بالائی علاقوں میں موجود دہشت گردوں کو 12 اگست رات بارہ بجے کی ڈیڈ لائن دے دی۔ ساتھ یہ بھی کہا ہے کہ وہ رات بارہ بجے تک سوات اور پاکستان چھوڑ دیں۔ ایسا نہ کرنے کی صورت میں آج ہفتہ سے پولیس ان کے خلاف آپریشن کا آغاز کرے گی۔ اس بات کا فیصلہ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختون خوا کی صدارت میں اجلاس میں کیا گیا، جو پولیس ریسٹ ہاوس فضاگٹ سوات میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پولیس کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق آئی جی معظم جاہ انصاری نے پولیس افسران پر واضح کیا کہ کسی صورت میں دہشت گردوں اور ان کے ٹھکانوں کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔ جو سوات کی سرحدی علاقے ہیں، وہاں پر پولیس کی چوکیاں بنائے جائیں اور گشت بڑھادی جائے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔