(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کی تحصیل مٹہ کے بالائی پہاڑوں پر موجود شدت پسندوں کے خلاف آپریشن کے لئے فورسز نے پیش قدمی کا آغاز کردیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق پولیس اور فوج کے اہلکاروں کی بڑی تعداد میں بالائی پہاڑوں کی طرف پیش قدمی جاری ہے۔ ہفتہ کو گن شپ ہیلی کاپٹروں نے بھی تحصیلِ مٹہ کے بالائی علاقوں میں گشت کیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق سوات میں حالات پُرامن ہیں۔ تمام علاقوں میں معمول کی سرگرمیاں جاری ہیں اور بڑی تعداد میں سیاح سوات آرہے ہیں۔ خاص کر ملم جبہ میں آتش بازی کے لئے ملک بھر سے سیاحوں نے وہاں کا رُخ کرلیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق آج پورے ضلع میں جشن آزادی کی تقاریب منعقد ہوں گی۔
Swat
