Swat

سیدو شریف، سوسائٹی آف سرجنز ایسو سی ایشن ضلع سوات کی بینہ کا پہلا اجلاس

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوسائٹی آف سرجنز ایسو سی ایشن ضلع سوات کی بینہ کا پہلا اجلاس سیدو شریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سوسائٹی کے قیام کو سوات کے سرجنزاورمریضوں کی فلاح و بہبود کے لیے اہم سنگِ میل قرار دیا گیا۔ اجلاس میں سوسائٹی کی تنظیم سازی کی تکمیل اور مستقبلِ قریب میں سرجنز کے لئے مقامی سطح پر عالمی معیار کی ورک شاپس اور کانفرنس کے انعقاد پر غور کیا گیا۔ کابینہ کے مختلف ارکان کو اس سلسلے میں جلد از جلد طریقہئ کار وضع کرنے کی ذمے داری سونپی گئی۔ اجلاس میں مریضوں کو بروقت اور حکومت کی تجویز کردہ معیار کے مطابق علاج کی سہولیات کی فراہمی پر بھی بحث کی گئی۔ اس بات پر افسوس کا اظہار کیا گیا کہ چند پرائیویٹ ہسپتال مقرر کردہ معیار پر پورا نہ اترنے کے باوجود مریضوں کو طبی سہولیات دینے میں مصروف ہیں جو مریضوں کی کی صحت سے کھیلنے کے مترادف ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔