Swat

اہلِ سوات امن و امان کی بگڑتی صورتِ حال پر تشویش میں مبتلا ہیں، حمید الحق

(باخبر سوات ڈاٹ کام) امیر جماعتِ اسلامی ضلع سوات حمید الحق نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ اس وقت ضلع سوات کے عوام سوات میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر انتہائی تشویش میں مبتلا ہیں۔ سوات میں امن کا قیام بہت زیادہ قربانیوں کے بعد عمل میں آیاہے۔ سوات کے عوام نے اپنی جان و مال کی قیمت پر امن قائم کیا ہے۔ اس طرح ہمارے سیکورٹی فورسز کے جوانوں نے بھی اپنی جانوں پر کھیل کر امن بحالی میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ اسلئے اتنی قربانیوں کے بعد امن ہر قیمت برقرار رکھنا وفاقی اورصوبائی حکومتو ں اور سیکورٹی فورسز کی ذمے داری ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔