Swat

سوات، پولیس کی ڈیڈ لائن ختم ہونے سے پہلے طالبان واپس

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل مٹہ کے بالائی پہاڑی علاقہ کنالہ میں موجود چند شدت پسند پولیس آپریشن شروع ہونے سے پہلے ہی واپس افغانستان چلے گئے۔ اس سے پہلے پولیس نے ان شدت پسندوں کو سوات اور پاکستان چھوڑنے کی خاطر ڈیڈ لائن دی تھی۔ ڈیڈ لائن ختم ہونے سے پہلے پولیس کی بھاری نفری علاقہ کی جانب روانہ ہوئی۔ مقامی افراد کے مطابق گذشتہ روز چالیس سے پچاس تک مسلح شدت پسند اپنا سامان باندھ کر دیر کے راستے واپس افغانستان روانہ ہوگئے۔ اس سے پہلے پہاڑی پر شدت پسندوں کی اطلاع پر سوات کے مختلف علاقوں میں شدید احتجاج کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ17 اگست کو سوات قومی جرگہ نے”لویہ جرگہ“ بھی طلب کیا ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔