Swat

نوجوان اسلامی فلاحی ریاست قائم کرنے کیلئے ہمارا ساتھ دیں، محمد امین

(باخبر سوات ڈاٹ کام) امیر جماعت اسلامی مینگورہ شہر محمد امین نے کہا ہے کہ دن بدن سیاسی افراتفری میں اضافہ ہورہاہے۔ ہر طرف لوٹ مار کا بازار گرم ہے۔ شعور دینے کی بجائے سیاسی پارٹیاں نوجوانوں کو اخلاقی طور پر بگاڑ نے میں مصروف ہیں۔کسی بھی سیاسی جماعت کے پاس نوجوانوں کو منظم کرنے کیلئے مثبت پیغام دینے کا پروگرام نہیں۔ان حالات میں جماعت اسلامی نوجوانوں کو منظم کرکے اسلامی فلاحی ریاست قائم کرسکتی ہے۔ نوجوان ملک میں اسلامی فلاحی ریاست قائم کرنے کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے آئی یوتھ مینگورہ شہرکے نو منتخب کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں 10 رکنی کابینہ کا انتخاب کیا گیا۔ شوکت علی صدر،سلیم خان جنرل سیکرٹری اور فیصل ودود، حیدرعلی ایڈووکیٹ،محمد عارف سینئر نائب صدور مقرر کئے گئے۔ فضل حق کو جوائنٹ سیکرٹری، لطیف الرحمان ایڈووکیٹ کو سپورٹس سیکرٹری، انور علی کو معاون سپورٹس سیکرٹری اور ہارون رشیدکو سوشل میڈیا انچارج مقرر کیا گیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔