(باخبر سوات ڈاٹ کام)پائیدار امن اور سانحہئ کنالہ کے بارے میں سوات قومی جرگہ کا ”لویہ جرگہ“ آج دوپہر 2 بجے سوات پریس کلب میں منعقد ہوگا۔ جرگہ کی کوریج کے لئے بین الاقوامی میڈیا کی ٹیمیں سوات پہنچ گئیں۔ سوات قومی جرگہ کے ترجمان کے مطابق تمام علاقائی مشران، تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں اور تمام فعال تنظیموں کے نمائندوں کو دعوت دی گئی ہے جو سوات میں پائیدار امن اور کچھ روز قبل ہونے والے سانحہئ کنالہ مٹہ پر غور و خوض کریں گے۔ جرگہ کے اختتام پر اعلامیہ جاری کیا جائیگا۔
Swat
