(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں پاکستان پیپلزپارٹی کو شدید دھچکا لگ گیا۔ پارٹی کے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی اور پیپلزلائرزفورم ملاکنڈ ڈویژن کے صدر ریاض احمد ایڈووکیٹ نے بنیادری رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے واضح پیغام میں انہوں نے کہاہے کہ وہ پیپلزپارٹی کے ساتھ اپنی 46 سالہ رفاقت چھوڑ کر خیر باد کہہ رہے ہیں۔ ریاض احمد ایڈووکیٹ پیپلزپارٹی کے بانی رہنماؤں میں شمار ہوتے ہیں۔ انہوں نے صوبائی اسمبلی کی نشست پر انتخاب لڑا۔ ذرائع کے مطابق ریاض احمد ایڈووکیٹ نے پارٹی کے ساتھ شدید اختلافات کے بعد مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
Swat
