Swat

آل سیکرٹریز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا نے اپنے مطالبات منوانے کے لیے لنگوٹ کس لیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام) آل سیکرٹریز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا نے اپنے مطالبات منوانے کے لئے حکومت کو 23 اگست تک کی ڈیڈ لائن دے دی۔ مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں قلم چھوڑ اور تالہ بند ہڑتال کرنے پر مجبور ہوں گے اورسیکرٹریٹ کے سامنے دھرنا دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر ضیاء الحق نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر عنایت اللہ، سعید اللہ، ایاز خان، آفتاب الدین اور ناصرعلی بھی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2016ء سے آج تک ہمارے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک روا رکھا جارہا ہے۔ دفتری کام کے علاوہ ہم سے ہرقسم کام لیا جارہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اپ گریڈیشن اور ٹائم سکیل کو بڑھایا جائے اورہم کسی بھی صورت لوکل گورنمنٹ میں ضم ہونے کو تیا رنہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔