(باخبر سوات ڈاٹ کام) امیر جماعت اسلامی مینگورہ شہر اور سابق ایم پی اے محمد امین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم تصویر کے دو رُخ ہیں۔ دونوں کی کاکردگی نے قوم کو مایوس کردیا ہے۔ جماعت اسلامی اس وقت سب سے بہتر آپشن ہے۔ کارکنان الیکشن کی تیاری شروع کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی مینگورہ شہر کے سیاسی مشاورتی کونسل کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح پی ٹی آئی نے عوام کے ساتھ دھوکا کرکے قوم کو مایوسی کی دلدل میں دھکیلا ہے۔ اسی طرح پی ڈی ایم کی حکومت میں بھی عوام بجلی بلوں اور پٹرول کے نرخوں میں اضافہ کی وجہ سے روتے ہیں۔ دونوں کی کارکردگی میں کوئی فرق نہیں۔
Swat
