(باخبر سوات ڈاٹ کام)کالام کے علاقہ اوشو، پلوگاہ میں دو سیلاب زدہ بچیوں نے اپنے پھولوں کے گملوں کو محفوظ کردیا۔ ثناء اور سونیا کا گھر حالیہ سیلاب میں بہہ گیا ہے لیکن دونوں بچیوں کی پھولوں سے اتنی محبت ہے کہ گھر سے نکلنے سے پہلے بچیوں نے پھولوں کے گملیاپنے ساتھ لے گئیں۔سیلاب کے بعد ان کا گھر تو نہیں رہا لیکن پھولوں کے گملے ان کے ساتھ ہیں۔ وہ کھلے آسمان تلے اپنے پھولوں کی حفاظت کر رہی ہیں۔
Swat
