Swat

چیف آف آرمی سٹاف کا سوات میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام)چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سوات میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے کالام، بحرین اور خوازہ خیلہ کا دورہ کیا اور سیلاب زدگان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاک فوج دیگر حکومتی اداروں کے ساتھ سیلاب زدگان کی بحالی کے لئے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا سوات میں سیلاب سے بہت بڑا نقصان ہو اہے۔ 2010ء کے سیلاب کے بعد انتظامیہ کو چاہیے تھا کہ دریا کے کنارے عمارتوں کی تعمیر کی اجازت نہ دیتے، تو آج اتنا بڑا نقصان نہ ہوتا۔ انہوں نے سوات میں موجود فوجی افسران کو ہدایت کی کہ وہ انتظامیہ سے مل کر بحالی کے کاموں میں مدد کریں، تاکہ سوات میں بھی جلد زندگی بحال ہو جائے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔