(باخبرسوات ڈاٹ کام) الخدمت فاؤنڈیشن سوات نے تحصیل مٹہ اور تحصیل بحرین کے مختلف علاقوں کے متاثرین سیلاب میں گھریلو استعمال کی اشیا سمیت اشیائے خور و نوش، دال، آٹا، گھی، چینی وغیرہ پر مشتمل 600 پیکیجز امیر جماعت اسلامی سوات حمید الحق کی سرپرستی میں تقسیم کئے۔ اس موقع پر صدر الخدمت فاؤنڈیشن سوات محمد زادہ نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن سوات کی سرگرمیاں پورے سوات میں زور و شور سے جاری ہیں۔ الخدمت فاؤنڈیشن سوات کے رضاکار سیلاب متاثرین تک پہنچنے کیلئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔ سوات میں حالیہ سیلاب سے کثیر تعداد میں لوگ بے گھر اور متاثر ہوئے ہیں۔ ہمارا عزم ہے کہ ہم ان تمام متاثرین کو گھر کی دہلیز پرراشن اور دیگر ضروریاتِ زندگی پہنچائیں۔
Swat
