(باخبرسوات ڈاٹ کام) آل خیبر پختونخوا سینئر سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر اختر حسین نے ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام تعلیمی بورڈوں کو ایک بورڈ میں ضم کرنے کے فیصلے کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب 1990ء میں صوبہ سرحد (اب خیبر پختونخوا) میں ایک اندازے کے مطابق میٹرک کے امیدواروں کی تعداد 3 لاکھ20 ہزار تھی، تو اس وقت پشاور بورڈ کے لیے پورا صوبہ ڈیل کرنا مشکل تھا۔ اب جب کہ مذکورہ امیدوار 15 لاکھ سے تجاوز کرگئے ہیں، تو تمام بورڈوں کو ایک بورڈ میں ضم کرنا کہاں کی دانش مندی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تمام بورڈوں میں ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ آفیسرز کی اسامیاں خالی ہیں۔ ان اسامیوں کو پُر کیا جائے اور مزید مشکلات پید انہ کی جائیں۔
Swat
