Swat

یونیورسٹی آف ایگریکلچر سوات نے ایک دن کی تنخواہ سیلاب زدگان کو دیدی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)ملک اور بالخصوص وادی سوات میں تباہی مچانے والے تباہ کن سیلاب کے تناظر میں یونیورسٹی آف ایگریکلچر سوات کی انتظامیہ کا ایک ہنگامی اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر داؤد جان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں یونیورسٹی سٹاف نے سیلاب متاثرین کو ہنگامی امداد کی فراہمی کے لیے ایک دن کی تنخواہ عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بحالی کے عمل میں مقامی لوگوں کو مہارت، تربیت اور صلاحیت کی تعمیر اور تشخیص کے ذریعے ترجیحی علاقوں کی نشاندہی کی جائے گی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یونیورسٹی درج ذیل شعبوں میں تکنیکی خدمات فراہم کرے گی۔مختلف فصلوں کے بیج کے بہتر ذرائع کی نشاندہی،ارضیات کے تحفظ کی حکمت عملی،اراضی صحت کی بہتری،آبپاشی اور باغات کا مربوط انتظام اور کیڑے مکوڑوں سے تحفظ کے لئے مربوط تدراکی انتظام کرے گی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔