Swat

بحرین، کالام، اتروڑ روڈ کی بحالی پر ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے، امیر مقام

(باخبر سوات ڈاٹ کام) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی اُمور و صدرِ پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا انجینئرا میر مقام نے کہا ہے کہ بحرین، کالام، اتروڑ روڈ کی بحالی پر ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے۔ انجینئرنگ کور، ایف ڈبلیو اُو اور این ایچ اے مل کر دن رات بحالی کے کام میں مصروف ہیں۔ انہیں کام مزید تیز کرنے کی بھی ہدایت کی ہے، تاکہ عوام کو زمینی راستے سے رسائی ممکن ہو سکے۔ واپڈا بھی ہنگامی بنیادوں پر مدین گرِڈ تک بجلی بحال کرکے عوام کو ریلیف دے۔ مرکزی حکومت کی طرف سے سیلاب میں جاں بحق ہر شخص کے لواحقین کو 10,10 لاکھ روپے دئیے جا رہے ہیں۔ BISP کے تحت متاثرین کو ان کے اکاؤنٹس میں 25، 25 ہزار روپے ٹرانسفر کئے جا رہے ہیں۔ امیر مقام نے سوات کے متاثرہ علاقوں گاشکوڑ، عالم گنج، خوازہ خیلہ، اسالہ، فتح پور، مدین گرِڈ اسٹیشن پر جاری کام کا معائنہ کیا اور کام مزید تیزکرنے کی ہدایت بھی کی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔