(باخبر سوات ڈاٹ کام) محکمہئ صحت میں بھرتی ہونے والے درجہئ چہارم مرد اور خواتین درجہئ چہارم ملازمین نے کئی ماہ سے بند تنخواہوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے آل درجہئ چہار م ضلع سوات کے صدر سید خطاب، سینئر نائب صدر اکرام اللہ اکرام، سب ڈویژن کے صدر عبدالاکبر اور دیگر نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے بھرتی کئے گئے تقریباً150کلاس فور ملازمین پانچ ماہ سے تنخواہوں کے لئے خوار و زار ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تقریباً 220 ملازمین تھے جن میں 70ملازمین کو تنخواہ مل رہی ہے۔ باقی تقریباً 150مردانہ و زنانہ کلاس فور ملازمین در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا موجودہ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر نجیب اللہ تنخواہ ریلیز ہونے میں ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں، جو انتہائی افسوس کی بات ہے۔
Swat
