(باخبر سوات ڈاٹ کام)مٹہ کے علاقہ درشخیلہ سے چار سالہ بچی کی لاش برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق بچی گلاب افشاں ساکن ننگولئی والدین کے ساتھ خالہ کے گھر 2ستمبر کو درشخیلہ مٹہ گئی تھیں، جہاں وہ لاپتہ ہوگئی تھی۔گذشتہ روز بچی کی لاش قریبی پہاڑی سے ملی جس پر واضح کسی تشدد کا نشان نہیں۔ تاہم پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کی اور نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
Swat
