Swat

ریسکیو اور مواصلات کی بحالی کے بعد بہت جلد لوگوں کی آبادی کا مرحلہ شروع کردیا جائے گا،وزیر اعلیٰ

(باخبرسوات ڈاٹ کام)وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ سوات سمیت پورے صوبے میں سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ ریسکیو اور مواصلات کی بحالی کے بعد بہت جلد لوگوں کی آبادی کا مرحلہ شروع کردیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات کے علاقے مٹہ کے دورہ کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وزیراعلی محمود خان نے کہاکہ حالیہ سیلاب قدرتی آزمائش تھی۔ جس سے سوات میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے جبکہ دیر سمیت صوبے کے دیگر علاقوں میں بھی سیلاب کی تباہ کاریوں سے جانی اور مالی نقصانات ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اپنے عوام کی مشکلات کو دیکھ کر پوری حکومتی مشینری اور انتظامیہ کو الرٹ کردیا گیا اور کالام سمیت کمراٹ میں پھنسے سیاحوں اور مریضوں کو ریسکیو کرکے محفوظ مقامات پر منتقل کردیاگیاہے۔انہوں نے کہاکہ بحیثیت وزیر اعلیٰ پورے صوبے کا دورہ کرچکا ہوں اور بہت جلد دوبارہ دورہ کرکے لوگوں کی آباد کاری شروع کردی جائے گی۔ جس کے لئے متعلقہ اداروں کو ٹاسک سونپ دیا جائے گا اور بہت جلد اس حوالے سے حتمی رپورٹ پیش کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں اداروں اور قوم نے متاثرین کی بھرپور مدد کی ہے۔انہوں نے کہاکہ اب لوگوں کی آبادکاری صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔