Swat

سوات یونیورسٹی میں 14 ستمبر کو اوپن ڈے ہوگا، ڈاکٹر حسن شیر

سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام)  یونیورسٹی آف سوات میں 14 ستمبر کو اوپن ڈے کا مقصد سوات کے بچوں اور ان کے والدین کو اعلیٰ تعلیم کے حوالے آگاہی دینا ہے کہ نئے آنے والے طلبہ کو کون سے شعبوں میں جانا ہے اور اس کیلئے طریقہئ کار کیا ہوگا۔نئے آنے والے طلبہ کو داخلہ کیسے لینا ہے، ان کیلئے ہاسٹل کی سہولیات سمیت تدریسی نظام اور دیگر شعبوں میں پریکٹیکل کام کے حوالے سے تمام معلومات فراہم کی جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر یونیورسٹی آف سوات سارک گولڈ میڈلسٹ پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر نے طلبہ کیلئے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کیا۔ویڈیو میں ڈاکٹر حسن شیر نے مزید بتایا کہ طلبہ کو سمجھانا اور ان کی سہولت کیلئے 14ستمبر کو تمام شعبوں کے اساتذہ اور دیگر سٹاف موجود ہوگا، جو نئے آنے والے طلبہ اور ان کے والدین کو اپنے اپنے شعبوں کے حوالے سے معلومات فراہم کرے گا۔ ان کے مستقبل میں نوکریوں وغیرہ کے حوالے بھی آگاہی دینگے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔