سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) مٹہ کے علاقہ ماندرو میں ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ مقتول خورشید ولد جمعہ خان ساکن کوکارئی کے ساتھی غازی اکبر نے پولیس کو بتایا کہ وہ مٹہ کے ایک گھر میں ماربل کی رگڑائی کا کام کر رہے تھے کہ اس دوران مقتول کے موبائل پر کال آئی۔کسی نے ان کو کہا کہ ماندرو میں رگڑائی کا کچھ کام ہے، جس پر ہم دونوں موٹر سائیکل پر گئے۔ جب وہاں پہنچے، تو چار افراد وہاں موجود تھے جنہوں نے خورشید پر فائرنگ کی اور اس سے موبائل لے کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
Swat
