Swat

بحرین، پاک فوج کی جانب سے دو روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل بحرین میں پاک فوج کی جانب سے دو روزہ فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔ میڈیکل کیمپ کا انعقاد رورل ہیلتھ سنٹر بحرین سوات میں بریگیڈئیر (ریٹائرڈ) مشتاق احمد میڈیکل سپیشلسٹ، پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن(پی اے این اے ایچ) اور سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہاسپٹلز کی جانب سے مشترکہ طور پر کیا گیا۔ دو روزہ میڈیکل کیمپ میں میڈیکل، سکن، چائلڈ اور گائنی کے کلاسیفائیڈ میل فی میل ڈاکٹروں نے چھ ہزار تک کے مریضوں کامعائنہ کیا۔مریضوں کے فری ٹیسٹ کئے گئے اور انہیں مفت ادویہ بھی مہیا کی گئیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔