Swat

ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس، بعض امور بجلی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے متاثر

(باخبر سوات ڈاٹ کام)کنٹرولر آف اکاؤنٹس روح اللہ نے سوات ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس میں تاخیر کا شکار بعض امور پر عوامی شکایات کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس میں بعض امور بجلی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگنے سے متاثر ہوئے ہیں۔ بجلی شارٹ سرکٹ ہونے سے پاور بیک آپ تباہ ہوا ہے جس کی بحالی کے لئے حکامِ بالا سے رجوع کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ طوفانی ہواؤں کے نتیجے میں درختوں کے گرنے اور بجلی ہیوی لائن سے شارٹ سرکٹ ہونے پر ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افس میں موجود ہیوی جنریٹر میں آگ بھڑک اٹھی جس سے ہیوی جنریٹر مکمل طور پر تباہ جبکہ پنشن، جی پی فنڈ اور کاؤنٹر سیکشن بھی متاثر ہوئے ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔