(باخبر سوات ڈاٹ کام)تحصیلِ مٹہ کے علاقہ چپریال سے اِغوا کئے گئے نجی موبائل کمپنی کے سات میں سے پانچ اہلکاروں کو شدت پسندوں نے رہا کردیا۔ گذشتہ روز موبائل ٹاور ٹھیک کرنے والے اہلکاروں کو شدت پسندوں نے اِغوا کیا تھا۔ اِغوا کئے گئے اہلکاروں میں مزدوروں کو رہا کردیا گیا۔ مغوی انجینئرز کی رہائی کے لئے شدت پسندوں نے دس کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا ہے۔
Swat
