Swat

امن کی خاطر سوات قومی جرگہ کا مینگورہ میں بڑا مظاہرہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں بد امنی، امن کے قیام اور دہشت گردوں کے خلاف سوات قومی جرگہ کے زیرِ اہتمام نشاط چوک مینگورہ میں بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں، سول سو سائٹی اور عام لوگوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرین نے سوات اور خیبر پختون خوا میں پائیدار امن اور دہشت گردی کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سوات قومی جرگہ کے مشران اور مختلف سیاسی جماعتوں کے مقامی رہنماؤں نے اپنے خطاب میں کہا کہ سوات میں کسی بھی صورت بد امنی اور دہشت گردی قبول نہیں کریں گے۔ سوات ایک پُرامن علاقہ تھا، ہے اور رہیگا۔ یہاں دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ریاست نے فوری طور پر سوات میں موجود دہشت گردوں کے خلاف کارروائی نہیں کی، تو پھر سوات کے لوگ خود نکل کر دہشت گردوں کا مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس بڑے احتجاج کے بعد بھی ریاست سوئی رہی، تو پھر گلی گلی اور کوچے کوچے میں احتجاج کیا جائیگا۔ مقررین نے کہا کہ سوات میں اتنا بڑا احتجاج ہورہا ہے۔اس کے باوجود سوات میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی پر صوبائی حکومت اور محکمہئ پولیس کے خاموشی معنی خیز ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔