Swat

سوات، شدت پسندوں کی آمد،این جی اُوز نے سیلاب زدگان سے منہ موڑ لیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں مسلح شدت پسندوں کی آمد کی خبروں کے بعد این جی اُوز نے بھی سوات کے سیلاب زدگان کی مدد سے منہ موڑ لیا۔ حالیہ سیلاب کے بعد سوات میں ہونے والی تباہی اور سیلاب زدگان کی امداد کے لئے غیر ملکی این جی اُوز نے سوات آمد شروع کی تھی اور سیلاب زدگان کی مدد کا آغاز کیا تھا، لیکن شدت پسندوں کی آمد کے بعد اب ان این جی اُوز کے سیکورٹی آفیسرز ان کو سوات جانے کے لئے ”این او سی“ نہیں دے رہے ہیں جس کی وجہ سے سیلاب زدگان بین الاقوامی امداد سے محروم ہیں۔ سوات میں حالیہ سیلاب کے دوران اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے اور ہزاروں افراد بے گھر ہوئے ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔