Swat

الخدمت فاونڈیشن سوات کے سابق صدر تاوان کے لئے اِغوا

(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ سے الخدمت فاونڈیشن سوات کے سابق صدر آفتاب احمد کو مسلح افراد نے تاوان کے لئے اِغوا کیا۔آفتاب احمد نے مینگورہ کے تھانہ بنڑ میں درج رپورٹ میں پولیس کو بتایا کہ میں اپنے گھر دامانے، نویکلے جارہا تھا کہ ٹیلی نار ٹاؤر کے قریب مسلح افراد نے مجھے اِغوا کیا جس میں ایک شخص نے اپنا نام سیف الرحمان بتایا اور اپنا تعارف کالعدم تحریک طالبان سوات کے کمانڈر کے طور پر کرایا۔ ایک ہفتہ کے اندر ایک کروڑ روپے تاوان کی ادائیگی کا مطالبہ کیا،جس کے بعد مجھے واپس گھر کے پاس چھوڑا گیا اور ایک ہفتہ کے اندر تاوان کی رقم ادا کرنے کا حکم دیا۔ مینگورہ سے اِغوا کئے جانے والے آفتاب احمد کی رپورٹ کے بعد سوات پولیس نے مدعی کو ہدایت نامہ بھیجا ہے جس میں ان کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپنی نقل و حمل صیغہئ راز میں رکھیں۔ اپنی حرکات و سکنات کو محدود رکھیں۔ غروبِ آفتاب سے طلوعِ آفتاب تک بلا ضرورت گھر سے نکلنے سے حتی الوسع اجتناب کریں۔ مغرب، عشا اور فجر کی نماز گھر پر ادا کریں۔ اپنی رہائش کی سیکورٹی کو سخت بنائیں اور اپنے لئے لائسنس یافتہ اسلحہ کے ساتھ سیکورٹی گارڈ کا بندوبست کریں۔ اگر ممکن ہو، تو آنے جانے کے لئے مختلف راستے استعما ل کرنے کی کوشش کریں۔ اپنے گھر اور کاروبار کی جگہ سی سی ٹی وی کیمرے نصب کریں اور فون پر گفتگو کے دوران اپنا درست لوکیشن کسی کو نہ بتائیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔