Swat

بجلی بلوں میں ریلیف نہ ملنا ہمارے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے، عبدالرحیم

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ملاکنڈڈویژن ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے کہا ہے کہ بجلی بلوں میں لوگوں کو ریلیف نہ دینا متاثرینِ سیلاب اورلوگوں کے زخموں پرنمک پاشی کے مترادف ہے۔ وزیراعظم اپنے وعدے کے مطابق لوگوں کوبجلی بلوں میں ریلیف دینے کیلئے فوری طورپراقدامات کریں۔ بھاری بھرکم بجلی بلوں نے لوگوں کو ذہنی مریض بنادیاہے۔ حالات اس نہج تک پہنچ گئے ہیں کہ لوگ بجلی بلز جمع کرانے کیلئے گھریلو سامان فروخت کرنے پرمجبورہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی صارفین کو ریلیف دینے کااعلان بھی کیاتھا، جبکہ بجلی بلوں میں ٹیکسوں کے خلاف ہائیکورٹ نے بھی فیصلہ دیاہے، لیکن واپڈا والوں کی من مانیوں کی وجہ سے لوگوں کوسخت پریشانی کاسامناہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔