Swat

حالیہ سیلابی صورتحال میں محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ نے اہم کردار ادا کیا، نور الہادی

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈائریکٹر انفارمیشن خیبرپختونخوا نورالہادی کا کہنا ہے کہ حالیہ سیلابی صورتحال کے دوران محکمہئ اطلاعات و تعلقات عامہ نے عوام تک بروقت صحیح معلومات پہنچانے میں نہایت ہی اہم کردار ادا کیا۔ پرنٹ، الیکٹرانک میڈیا کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل میڈیا کا موثر استعمال کیا گیا اور عوام کو ضروری معلومات اور حکومتی اقدامات اور حکمتِ عملی سے باخبر رکھا گیا۔ اسی طرح پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا نے موثر کردار ادا کرتے ہوئے نہ صرف عوام کو حکومتی اقدامات سے ہمہ وقت آگاہ رکھا بلکہ دور افتادہ علاقوں سے رپورٹنگ کے ذریعے عوامی مشکلات اداروں تک پہنچائی جس کے نتیجے میں موثر ریسکیو اور ریلیف اقدامات ہوئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریجنل انفارمیشن آفس سوات دورے کے موقع پر پختونخوا ریڈیو سوات کے لائیو پروگرام کے دوران گفتگو میں کیا۔ پروگرام میزبان کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ آفات کے دوران صحیح اور بروقت معلومات سے انسانی جانیں بچائی جاسکتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ نے عوام تک صحیح معلومات کی رسائی کے لئے متعدد نئے اقدامات کئے ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔