(باخبر سوات ڈاٹ کام)سیلاب سے متاثرہ رابطہ پلوں کی ضرور ت پوری کرنے کیلئے الخدمت فاؤنڈیشن نے چیئر لفٹ لگالئے۔بحرین ٹو کالام کئی پل سیلاب میں بہہ گئے تھے۔ اس سلسلے میں الخدمت فاؤنڈیشن سوات نے عوامی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے فوری طور پر چیئر لفٹس لگا کر عوامی مشکلات کا ازالہ کرلیا۔الخدمت فاؤنڈیشن سوات کے صدر محمد زادہ نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کالام کے علاقوں گوریت، اریانئی کس میں چیئرلفٹس لگائے جاچکے ہیں۔ مانکیال،اشورن،کار گلو اور بوڈئی کمر کے مقامات پر جلد از جلد چیئر لفٹ لگا لیے جائیں گے۔
Swat
