(باخبر سوات ڈاٹ کام) عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے کے پی فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی ضلع سوات ٹیم کی کارروائیاں جاری ہیں۔ ناقص صفائی کی صورت حال پر ایک بیکری کا پروڈکشن یونٹ سربمہر جبکہ ممنوعہ چائینہ سالٹ کی برآمدگی اور صفائی کی ناقص صورتحال پر کیٹرنگ سروس کا کچن بھی سربمہر کیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ملاکنڈ محمد آصف نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ خفیہ اطلاع ملنے پر بیکری کے یونٹ کے خلاف کارروائی کی گئی جبکہ چائینہ سالٹ کے استعمال کے خلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں جو کہ سپریم کورٹ کی طرف سے ممنوع ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کو محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے موبائیل لیبارٹری بھی ہمہ وقت کام جاری رکھے ہوئی ہے۔
Swat
