(باخبر سوات ڈاٹ کام) پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر نے وائس چانسلر یونیورسٹی آف شانگلہ کی حیثیت سے پہلا دروہ کیا اور اپنی ذمے داریاں سنبھال لیں۔ وائس چانسلر نے فیکلٹی اور سٹاف ممبران سے ملاقات کی۔ انہوں نے مختلف شعبہ جات، لیبارٹریز اور دیگر سہولتوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے اس عزم کا اِعادہ کیا کہ یونیورسٹی آف شانگلہ کی تعمیر وترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان، صوبائی وزیر شوکت یوسف زئ اور سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن داؤد خان سمیت ضلع شانگلہ کے سیاسی اور سماجی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس کیمپس کو یونیورسٹی کا درجہ دیا۔
Swat
