Swat

مینگورہ، باپ بیٹے کے قتل کے خلاف آج اولسی پاسون کا مظاہرہ ہوگا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)مینگورہ میں مبینہ مقابلے میں شریف شہری باپ بیٹے کے قتل اور ان کو دہشت گرد قرار دینے کے خلاف آج نشاط چوک مینگورہ میں سوات اولسی پاسون کے زیرِ اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا۔ مظاہرے میں تمام سیاسی جماعتوں کے کارکن، مختلف تنظیموں اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے لوگ شرکت کریں گے۔ مظاہرے سے دیگر قائدین کے علاوہ اے این پی کے سردار حسین بابک، جماعت اسلامی کے سنیٹر مشتاق احمد خان، نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ ایم این اے محسن داوڑ اور پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین بھی خطاب کریں گے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔