(باخبر سوات ڈاٹ کام)تحصیلِ چار باغ کے علاقہ الہ آباد میں سکول وین پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈرائیور جاں بحق اور دو بچے زخمی ہوگئے۔ وین کا ڈرائیور دو نجی سکولوں کے طلبہ کو سکول سے پک اینڈ ڈراپ کرتا تھا۔ پیر کی صبح تیس سالہ ڈرائیور حسین احمد ایک سکول کے بچوں کو سکول میں چھوڑ کر دوسرے سکول کے بچوں کو لیکر جارہا تھا کہ راستے میں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے حسین احمد موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں تیسری جماعت کا دس سالہ بچہ منون آصفی تین گولیاں لگنے سے زخمی ہوگیا۔ ساتھ میں ایک بچی بھی معمولی زخمی ہوئی جس کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ مقتول ڈرائیور کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ اس کی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں جس کے بعد واضح ہوگیا ہے کہ یہ ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ ہے۔
Swat
