Swat

سوات انتظامیہ کی طرف سے گرینڈ جرگہ، مخصوص لوگ مدعو

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابقملاکنڈ ڈویژن کی سول انتظامیہ نے سوات، بونیر، شانگلہ، دیر اپر، دیر لوئر، ملاکنڈ اور باجوڑ کے اضلاع کا ایک گرینڈ جرگہ منعقد کیا، جس میں چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا، انسپکٹر جنرل فرنٹیر کور نارتھ اور انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا نے عمائدین سے ملاقات کی۔ اراکین پارلیمنٹ، بلدیاتی نمائندے، سول سوسائٹی، اساتذہ، طلبہ، معززین، علما، سرکاری افسران، کمشنر، آر پی اُو، ڈی سیز اور ڈی پی اُوز بھی جرگہ میں موجود تھے۔گرینڈ جرگہ ودودیہ ہال، سیدو شریف میں منعقدہوا، جس میں بتایا گیا کہ یہ سوات میں معاشرے کے تمام طبقات کی نمائندگی کرتا ہے۔ سوات اور ملاکنڈ ڈویژن کے دیگر اضلاع میں سیکورٹی کی صورتحال اور امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکا کو بتایا گیا کہ امن و امان کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔کسی بھی گروہ یا فرد کو علاقے میں امن اور سماجی و اقتصادی سرگرمیوں میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ جرگہ میں بتایا گیا کہ سوات کے بہادر عوام کے تعاون سے سیکورٹی فورسز نے قیامِ امن کے لیے ایک طویل سفر طے کیا ہے جس کے لیے فوجیوں، پولیس اہلکاروں اور سوات کے عوام نے جامِ شہادت نوش کیا ہے۔ان شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ ذاتی مفادات کے لیے سوات میں عدمِ استحکام اور افراتفری پھیلانے کے خواہشمند چند عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ ریاست کی رٹ قائم ہے اور رہے گی، چاہے کچھ بھی ہو۔جرگے کو بتایا گیا کہ جو عناصر امن کو خراب کرنا چاہتے ہیں، ان کے خلاف اکٹھے ہونا پڑے گا۔ وہ ہماری ناکامی پر پنپتے ہیں اور ہمارے درمیان تفرقہ ڈالنے کامیاب ہوتے ہیں۔ ہم پہلے بھی ان کا انکار کر چکے ہیں اور ایک بار پھر ان کا انکار کریں گے۔جرگہ نے فیصلہ کیا کہ سوات کے لوگوں نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ علاقے میں امن قائم کرنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر دفاع کی پہلی لائن کے طور پر لڑے ہیں۔ سوات کی سول انتظامیہ اور سوات پولیس کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا، جنہوں نے بے پناہ چیلنجز کے باوجود فوج کے ساتھ مل کر انسدادِ دہشت گردی کے کامیاب آپریشنز کئے۔ گرینڈ جرگہ نے اپنے نقطہئ نظر کا اظہار کرتے ہوئے قانون نافذکرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑے ہونے اور سوات کے امن کو غیر مستحکم کرنے کے پریشر گروپوں کے عزائم کو ناکام بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ واضح رہے کہ اس جرگہ میں سوات قومی جرگہ، سوات اولسی پاسون کے مشران کو دعوت نہیں دی گئی تھی اور جرگہ میں میڈیا کے جانے پر بھی پابندی لگائی گئی تھی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔