Swat

سوات قومی جرگہ کی ورکنگ کمیٹی کاتوسیعی اجلاس

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات قومی جرگہ کی ورکنگ کمیٹی کاتوسیعی اجلاس شیربہادرخان کی صدارت میں منعقد ہواجس میں سوات قومی جرگہ کے اکابرین مختارخان یوسف زئی، شیرشاہ خان، عبدالجبارخان، حاجی زاہدخان، خواجہ خان اور دیگردرجنوں مشران اورعمائدین نے شرکت کی۔ سوات میں امن وامان کی مجموعی صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف عوام کی مزاحمتی جدوجہد کے اثرات پرتفصیلی غوروخوص ہوا اور فیصلہ کیاگیا کہ سوات قومی جرگہ کو جماعتی مفادات سے بالاتر رکھتے ہوئے اس کو اصلی سوات کے ایک حقیقی قومی پلیٹ فارم کے طورپرمربوط اورفعال رکھاجائیگا۔ اسے ضروری توسیع دی جائیگی، جبکہ ملاکنڈڈویژن بالخصوص سوات کے عوام کے جان ومال اورآبروسمیت ان کے جملہ مفادات کے تحفظ کیلئے جاری، جمہوری مزاحمتی جدوجہد کوجاری رکھاجائیگا۔ علاقے میں حقیقی اورپائیدار امن کے قیام کے لئے حسب ضرورت سول ایڈمنسٹریشن کیساتھ باہمی کوششیں بھی جاری رکھ کر علاقے کو دہشت گردی، بھتا خوری، ٹارگٹ کلنگ اور خوف کے ناسور سے پاک رکھنے کیلئے ہرممکن قانونی کوششیں کی جائیں گی۔ جرگہ شرکا نے سوات اور ملاکنڈویژن میں فوجی آپریشن کی ضرورت کومتفقہ طورپریکسرمستردکیااورواضح کیاکہ محکمہئ پولیس کوبااختیاروضروری لازمی وسائل فراہم کرکے مطلوبہ مقاصد کو باآسانی حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔