Swat

سلام پور، تور کمر اور گودر کے جنگلات میں بے دریغ کٹائی جاری

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سیدو شریف کے علاقہ سلام پور کے تور کمر اور گودر کے جنگلات میں بے دریغ کٹائی جاری ہے۔ ٹمبر مافیا کے ساتھ محکمہئ جنگلات کے اہلکار بھی کٹائی میں ملوث ہیں۔ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کمپارٹ نمبر 16 میں ٹمبر مافیا کے سربراہ شیر ملوک کی قیادت میں اس کے لوگ درختوں کو بے دریغ طریقے سے کاٹ رہے ہیں۔ محکمہئ جنگلات کا نگہبان فورس کا اہلکار دوست محمد کو بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ٹمبر مافیا کے ساتھ ملا ہوا ہے اور موقع پر موجود ہے۔ اس سلسلے میں ڈویژنل فارسٹ آفیسر شاہ حسن سے رابطہ کیا گیا، تو انہوں نے کہا کہ تمام افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور فارسٹ اہلکار کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائیگی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔