Swat

سوات، امتحانی مراکز کی حدود میں غیر متعلقہ افراد کے داخلہ پر دفعہ 144 نافذ

(باخبرسوات ڈاٹ کام)ضلع سوات میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی امتحانات کے سلسلے میں امتحانی مراکز کی حدود میں غیر متعلقہ افراد کے داخلہ پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ اس حوالے سے ضلع بھرمیں دفعہ 144 نافذ کردیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ جنید خان کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں سیکشن 188 پی پی سی کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پابندی امتحانات کے دوران علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جانب سے پرچوں کے لئے مقرر کردہ دنوں میں دوپہر دو سے عصر پانچ بجے تک نافذ العمل رہے گی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔