Swat

کبل میں سکول وین کو حادثہ ایک بچہ جاں بحق، بارہ زخمی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)کبل کے علاقہ قاضٰ آباد ٹال میں سکول وین کھائی میں گرنے سے ایک بچہ جاں بحق اور بارہ زخمی ہوگئے جن میں سے ایک بچے کی حالت تشویشناک ہے۔ ہائی سکول دردیال کے طالبہ ہائی ایس وین میں سکول جارہے تھے کہ تیز رفتاری کے باعث وین ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں ایک طالب العلم طیب موقع پر جاں بحق اور بارہ طالبہ شدید زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک بچے کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔