Swat

کسی بھی صورت ٹیکس لاگو نہیں ہونے دیں گے، آل سوات ٹرانسپورٹ گڈز یونین

(باخبر سوات ڈاٹ کام)آل سوات گڈز ٹرانسپورٹ یونین نے ملاکنڈڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کو مستردکرتے ہوئے خبردارکیاہے کہ اگرحکومت نے ملاکنڈڈویژن میں ٹیکس لاگوکرنے کی کوشش کی، تو بھرپور طریقے سے ٹیکس کاراستہ روکاجائیگا۔ اس سلسلے میں آل سوات گڈز ٹرانسپورٹ یونین کا ایک ہنگامی اجلاس زیرِ صدارت صدرشمشیرعلی عثمان منعقد ہوا۔ اجلاس میں واضح کیاگیاکہ ہم ملاکنڈڈویژن میں کسی قسم کاٹیکس لاگو کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اورہم اس کے خلاف صوبہ گیر ہڑتال کرتے ہوئے مکمل پہیہ جام کریں گے، جس کی تمام ترذمے داری حکومتِ وقت پر عائد ہوگی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔