Swat

قومی معاملات میں ترجیحی بنیادوں پر اپنی کوششیں تیز کردیں، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن

(باخبر سوات ڈاٹ کام) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسف زئی نے ڈویژن بھر کی ضلعی انتظامیہ کو اضلاع کے مابین حد بندی میں اراضیات کی ملکیت پر پائے جانے والے تنازعات کے پُرامن اور پائیدار حل کیلئے اقدامات کرنے اور اس ضمن میں اب تک کی پیش رفت پر مبنی رپورٹس کمشنر آفس کو جمع کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ ہدایات کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے کمشنر آفس سیدو شریف میں ملاکنڈ ڈویژن کے اضلاع ملاکنڈ، لوئر دیر اور باجوڑ جبکہ قبائلی ضم ضلع مہمند کے مابین کئی حد بندی مقامات پر پائے جانے والے ملکیتی تنازعات کے قابل عمل حل اور اس سلسلے میں مقامی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کی گئی کوششوں کا جائزہ لینے کی غرض سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ محمد عارف خان یوسف زئی، ڈپٹی کمشنر باجوڑ فہد وزیر، اسسٹنٹ کمشنرمہمند سجاد آفریدی، ڈی پی او باجوڑ صمد خان، ایس پی انوسٹی گیشن لوئر دیر مشتاق، سیکریٹری ٹو کمشنر محمد علی اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں باجوڑ ضلع کیساتھ ملحقہ قبائلی ضلع مہمند، دیر لوئر اور باجوڑ جبکہ ملاکنڈ اور باجوڑ اضلاع کے مابین سرحدی حد بندیوں میں کئی مقامات پر عرصہ دراز سے پائے جانے والے ملکیتی تنازعات کا جائزہ لیا گیا۔ اس سلسلے میں متعلقہ ڈپٹی کمشنرز نے مذکورہ تنازعات کے ممکنہ حل میں انتظامیہ اور مقامی قومی مشران کی جانب سے کی جانے والی کوششوں سے متعلق کمشنر کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر کمشنر نے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ ان قومی معاملات میں ترجیحی بنیادوں پر اپنی کوششیں تیز کردیں، تاکہ ان دیرینہ حل طلب مسائل کا زمینی حقائق کے مطابق اور انصاف پر مبنی پائدار حل ممکن ہوسکے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔