Swat

سوات، ایلم میں پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن جاری

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ریجن سجاد خان کی ہدایت پر ضلع بونیر اور سوات کے مابین پہاڑی علاقوں ایلم چودہ اور نیل بانڈہ میں پولیس سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن جاری ہے۔ایس ڈی پی او پیر بابا سرکل محمد شاہ خان کی قیادت میں ہونے والی پولیس سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن میں پیربابا اور ایلم کے ایس ایچ اُوز، ضلعی پولیس،ایلیٹ، سی ٹی ڈی، ایس او جی اور ڈی ایس بی کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔ اس حوالے سے ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ریجن سجاد خان نے واضح کیا ہے کہ پولیس فورس ہمہ وقت عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت کیلئے اپنی ذمے داری اور فرائض ادا کرے گی۔انھوں نے کہا کہ پولیس سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری رہے گا، تاکہ کہیں پر بھی شر پسندوں کو پناہ حاصل ہونے کا موقع نہ ملے اور عوام کے جان ومال کی حفاظت کی جاسکے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔