(باخبر سوات ڈاٹ کام)تحصیل بحرین کے علاقہ بوڈئی کمر میں دریائے سوات پر عارضی پل بناتے ہوئے کام کرنے والے مزدور دریاء میں جاگرے جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق پانچ افراد کو مقامی لوگوں نے دریائے سوات سے نکال دیا جن میں سے ایاز ولد ملنگ ہسپتال میں چل بسا۔ایک مزدور فضل ولد سبحان کی لاش کی تلاش جاری ہے۔ باقی زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
Swat
