(باخبر سوات ڈاٹ کام) جماعت اسلامی سوات ضلعی کابینہ کا اعلان کردیا گیا۔ حیدر علی آف کانجو ضلعی جنرل سیکرٹری مقرر جبکہ مولانا ڈاکٹر فضل سبحان، ڈاکٹر خالد فاروق، حافظ اکرام اللہ، حبیب اللہ ثاقب اور اختر علی خان ضلعی نائب امرا مقرر ہوگئے۔نئی کابینہ کے ارکان کا فیصلہ امیر جماعت اسلامی سوات حمید الحق کی زیر صدارت ضلعی شوریٰ کے اجلاس میں کیا گیا۔ تمام نومنتخب ذمہ داران نے اپنی ذمہ داریوں کا حلف اٹھا لیا۔
Swat
