Swat

سوات، آر پی اُو کی ہدایت پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا سلسلہ جاری

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ریجنل پولیس آفیسر سجاد خان اور ضلعی پولیس سربراہ سوات زاہد نواز مروت کی خصوصی ہدایا ت کے مطابق تھانہ فتح پور، تھانہ چپریال اور تھانہ کالاکوٹ کی حدود میں ملک دشمن، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ڈی ایس پی اکبر حیات خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ فتح پور سمیت، ڈی ایس بی، ایلیٹ،K9 اور ڈسٹرکٹ پولیس کی نفری نے حصہ لیا۔ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن حدود تھانہ فتح پور کے پہاڑی علاقوں میاندم، لاخار اور بارگین میں کیا گیا۔ اسی طرح ایس ایچ اُو کالاکوٹ اور ایس ایچ اُو چپریال، ڈسٹرکٹ نفری، ڈی ایس بی اہلکاران کامشترکہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن حدود تھانہ کالاکوٹ اور حدود تھانہ چپریال سے منسلک پہا ڑی علاقوں کوہستانی بانڈہ اوارگئی، بالاسورٹاپ،نروسر،شیخان سر میں کیا گیا۔ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران متعدد مشتبہ افراد گرفتار کرکے ہر پہلو سے انٹاروگیٹ کیا جاکر چھوڑ دیئے گئے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔