(باخبر سوات ڈاٹ کام)خوازہ خیلہ اور تحصیلِ بحرین بار ایسوسی ایشن مشترکہ اجلاس زیرِ صدارت کشور علی خان اور شاکر اللہ خان ایڈوکیٹ منعقد ہوا جس میں تحصیل بار ایسوسی ایشنزخوازہ خیلہ اور بحرین کی جملہ کابینہ نے شرکت کی۔ مشترکہ اجلاس میں خوازہ خیلہ میں مستقل ایڈ یشنل اینڈ ڈسٹر کٹ سیشن جج صاحب کی تعینا تی کا مطالبہ کر تے ہو ئے ہر دو تحصیل کو رٹس میں مستقل ایڈیشنل اینڈ ڈسٹر کٹ سیشن جج کی تعیناتی کے بجا ئے کیمپ کو رٹ کی تعینا تی کو انصاف کے حصول میں سستی اور سائلین کو دہلیز پر انصاف نہ ملنے سے تشبیہ دے کر اس پر بھی شدید تحفظات کا اظہا ر کیا۔ اس طرح ہر دو کو رٹس میں مستقل طور پر علیحدہ علیحدہ ایڈیشنل ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن صاحب کی تعینا تی کا مطا لبہ کیا۔
Swat
